مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ہفتے کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عہدیداروں سے کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم یکم جون سے آہستہ آہستہ لاک ڈائون کو ختم کریںگے۔ بقول وزیراعلیٰ اب ہم کورونا انفیکشن کوقابو کرنے کی حالت میں آگئے ہیں۔ ہماری مثبت شرح 5فیصد تک کم ہوچکی ہے صحت یاب کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اوروہ 90فیصد سے بھی زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے کے مقابلے کافی بہتر حالت میں ہیں۔ جب وزیر اعلی سے ریاست میں لاک ڈاؤن کھولنے کے بارے میں پوچھا گیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کے لئے بند نہیں رکھ سکتے۔ ہمیں یکم جون سے آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کو کم کرنا ہوگا۔