مدھیہ پردیش:کوروناوائرس کے سبب آئیفا ایوارڈس تقریب ملتوی

,

   

بھوپال(مدھیہ پردیش): کورووئرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر شہرمیں منعقدہ انڈین انٹرنیشنل فلم اکیڈیمی (آئیفا) ایوارڈس تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔ یہ تقریب 27 اور 29 کو بھوپال اور اندور میں منعقد کیاجانے والا تھا۔ شہریوں کو حفظان صحت کے پیش نظر اس تقریب کوملتوی کردیا گیا۔ آئیفا انتظامیہ نے مدھیہ پردیش حکومت سے بات چیت کرنے کے بعد یہ فیصلہ لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تقریب کیلئے نئی تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئیفا ایوارڈ میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے شائقین آتے ہیں۔