مدھیہ پردیش اسمبلی سے گورنر آنندی بین پٹیل کےخطاب میں وزیراعظم مودی کا تذکرہ

   


بھوپال: مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے آج اسمبلی میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ریفارم، پرفورم اور ٹرانسفارم کا منتر ہی ریاست کا مشن ہے اور اکیسویں صدی کو ہندستان اور مدھیہ پردیش کی صدی بنانے کا ہمارا عزم خود کفیل ریاست کی تعمیر سے ہی شرمندہ تعبیر ہوگا۔پٹیل نے بجٹ اجلاس کی شروعات کے موقع پر اپنے خطاب میں یہ بات کہی، تقریباً 40 منٹ میں انہوں نے 39صفحات کا خطاب پڑھا اور کہا کہ آتم نربھر ریاست کی تعمیر کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ریاست کے تمام باشندوں سے اپیل کرتی ہوں۔ خطاب کی شروعات میں گورنر نے کہا کہ ملک کی آزادی کا امرت فیسٹول شروع ہو چکا ہے ۔آتم نربھر ہندستاکی تعمیر کی بنیاد کے طورپر پارلیمنٹ ہاوس کی بنیاد کا پتھر رکھ دیا گیا ہے ۔ مودی کی موثر قیادت میں ملک اور امیدون کی ایک نئی کروٹ لے ہا ہے ۔گورنر نے موجودہ 11 مہینوں کی حکومت کی کامیابیاں گنائیں اور یہ بتایا کو جب حکومت قائم ہوئی تو کورونا کے بحران کے سبب حالات مکمل طورپر برعکس نظر آرہے تھے ۔ ایسے مشکل دور میں مودی کروڑوں ہندستانیوں کیلئے امید اور اعتماد کی کرن کے طورپر سامنے آئے اور اسی وجہ سے ہر ایک کو کورونا سے جنگ جیتنے کا مثبت پیغام ملا۔ اس کے سبب ریاستی حکومت نے کورونا انفیکشن کی فوری اور موثر روک تھام کیلئے آئڈنٹی فکیشن آئسولیشن، ٹیسٹنگ اور ٹریٹمنٹ کی حکمت عملی اختیار کی ۔