بھوپال: اسپیکر گریش گوتم نے آج مدھیہ پردیش اسمبلی میں بی بی سی نیوز کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ایم ایل اے کی طرف سے پیش کی گئی تحریک مذمت کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔ یہ تحریک مذمت بی جے پی ایم ایل اے شیلیندر جین نے وقفہ صفر کے دوران پیش کی۔ اس تجویز کو پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی سی نے 17 فروری 2023 کو وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک پر حملہ کرنے کیلئے ایک دستاویزی فلم جاری کی۔ اس میں 2002 میں گجرات میں پیش آنے والے واقعات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ ادارے نے ملک کے عدالتی اداروں کو سمجھوتہ کرنے والے اداروں کے طور پر پیش کیا ہے ۔ بی بی سی نے اس موضوع پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظر انداز کر کے جھوٹ بولا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دستاویزی فلم توہین عدالت کے مترادف ہے اور ایوان اس کی مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ بی بی سی کے ادارے کے خلاف کارروائی کرے ۔
پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا نے اس تجویز کی تائید کی۔