مدھیہ پردیش اسمبلی کاآج بجٹ اجلاس

   

بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی کے کل سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس سے پہلے اسپیکر گریش گوتم کی صدارت میں آج کل جماعتی میٹنگ ہوئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق 25 مارچ تک جاری رہنے والے 19 روزہ بجٹ اجلاس کے دوران کل 13 اجلاسوں کی تجویز ہے ۔اس دوران ریاستی حکومت مالی سال 23-2022 کے لئے سالانہ بجٹ بھی پیش کرے گی۔اس سے پہلے آج ہوئی کل جماعتی میٹنگ میں اپوزیشن لیڈر کمل ناتھ، پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا، کانگریس پارٹی کے چیف وہپ ڈاکٹر گووند سنگھ، اسمبلی کے سابق اسپیکر این پی پرجاپتی، سابق وزیر سجن سنگھ ورما، ایم ایل اے راکیش شکلا اور پرنسپل سکریٹری اے پی سنگھ موجود تھے ۔