کھٹلاپورمیں کشتیاں اپناتوازن کھو بیٹھیں،18افراہلاک، ورثہ کو فی کس11لاکھ معاوضہ
مہاراشٹرا کے 11اضلاع میں کشتی ڈوبنے کے واقعات
بھوپال ؍ممبئی 13 ستمبر( سیاست ڈاٹ کام ) بھوپال اورمہاراشٹراکے مختلف علاقومیں کل گنیش وسرجن کے دوران کشتیاں ڈوب جانے کی وجہ سے کم از کم 29افراد ڈوب کرہلاک ہوگئے۔اکیلے مدھیہ پردیش کے کھٹلا پورہ میں پیش آئے حادثہ کے سبب 11افراد کشتی ڈوب جانے سے ہلا ک ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ارشادولی نے میڈیا کو بتا یا کہ کم از کم گیارہ افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ کشتی جس میں گنیش کی مورتی وسرجن کیلئے لے جایا جارہاتھا،وسرجن کے دوران حادثہ کا شکارہوگئی۔اس میں موجود افراد اپنی جان کوبچانے کھٹلا پور کے جھیل میں واقع کو د پڑے ،تاہم انکو بچانے کی کوشش کرنے والی دوسری کشتی بھی زیادہ وز ن کے باعث اپنا توازن برقررانہ رکھ سکی اور غرقاب ہوگئی جسکے نتیجے میں تاحال 11افراد کے ہلاک ہوگئے۔دوسری طرف مہاراشٹرا کے مختلف اضلاع میں بھی گنیش وسرجن کے دوران کم ازکم 18افراد اپنی جانو ںسے ہاتھ دھوبیٹھے۔پولیس ذرائع کے مطابق، مہاراشٹراکے 11 اضلاع ،جس میں امراوتی ،ناسک ،تھانے،سندھودرگ ،رتناگیری،دھولے ،بھندارا،ناندیڑ ،اکولہ،اورستارا شامل ہیں،میں گنیش وسرجن کے دوران 18افرادہلاک ہوئے ہیں۔پولیس ذرائیع کے مطابق،امراوتی میں 4،رتنا گیری میں 3،ناسک اورسندھودرگ میں 2 دو اورتھانے دھولے ،اکولہ،ناندیڑ اوردیگر اضلاع سے ایک ایک فرد کے ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔دریں اثناء چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ نے کھٹلا پور میں پیش آ ئے حادثے کی مجسٹریل تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے اور تمام مہلوکین کے رشتہ داروںکیلئے فی کس 11لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیاہے۔