مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ہم کامیاب ہوں گے، راجستھان میں سخت مقابلہ ہوگا: راہل گاندھی کی پیش گوئی

,

   

 نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آسام کے ایک میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے منعقد کنکلیو میں کہا کہ ون نیشن ون الیکشن کے ذکر کا مقصد لوگوں کی توجہ اصل بنیادی مسائل سے ہٹانا ہے۔ جبکہ بھارت کے بنیادی مسائل ۔ دولت چند لوگوں کے ہاتھوں میں ہونا، امیر اور غریب کے درمیان بہت بڑا تفاوت، بڑے پیمانے پر بے روزگاری، نچلی ذات کے ساتھ امتیازی سلوک، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور قبائلی کمیونٹیز سے متعلق ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے امکانات کے بارے میں پوچھے جانے پر راہل نے کہا کہ ‘ ابھی ہم شاید تلنگانہ جیت رہے ہیں لیکن مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ یقینی طور پر جیت رہے ہیں۔ لیکن راجستھان میں بہت قریبی مقابلہ ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ ہم وہاں بھی جیت جائیں گے۔