بھوپال: کانگریس نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے 88امیدواروں کے ناموں کی دوسری فہرست جاری کی۔ اس کے ساتھ ہی اب پارٹی کی جملہ 230میں سے 229 سیٹوں کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔گزشتہ شب تقریباً 12:45 پر جاری ہونے والی اس فہرست میں تین نشستوں پر پہلے اعلان کردہ امیدواروں کو تبدیل کیا گیا ہے ۔ پارٹی اب بیتول ضلع کی صرف آملہ سیٹ کیلئے امیدوار کا اعلان کرنا باقی رہ گیا ہے ۔پارٹی نے اس سے قبل 15 اکتوبر کو اپنے 144 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ گزشتہ روز پرانی فہرست سے تین امیدواروں کو تبدیل کیا گیا ہے ۔ فہرست کے مطابق سوماوالی سے کلدیپ سیکروار، مورینا سے دنیش گرجر، مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے خلاف دیمانی سے رویندر سنگھ تومر، امبہ (ایس سی) سے دیویندر رام نارائن سکھوار اور بھنڈ سے سابق وزیر چودھری راکیش سنگھ چترویدی کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔
