مدھیہ پردیش: بھوکے بچے کیلئے دودھ مانگنے پرایک خاتون کو گھسیٹ کر پیٹنے کا شرمناک واقعہ

   

ساگر: مدھیہ پردیش کے ساگر شہر میں ایک ہوٹل کے عملے نے اپنے بھوکے بچے کے لیے دودھ مانگنے پر دن دہاڑے ایک عورت کو بیدردی سے پیٹا۔سوشل میڈیا پلٹ فارم پر ایک جمعرات کو ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تین افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں ایک خاتون کو بس اسٹینڈ پر واقع ایک ہوٹل کے سامنے بڑی بے دردی سے مارا پیٹا گیا تھا۔ایک سینئر پولیس عہدیدارنے بتایا کہ وہ بظاہر بے ہوش تھی۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ عورت کو گھسیٹا گیا لاٹھیوں سے پیٹا گیا اور چہرے پر لات ماری گئی یہاں تک کہ اس کا پانچ ماہ کا بچہ قریب ہی زمین پر پڑا تھا۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لوکیش سنہا نے بتایا کہ پروین رائکوار (26)، وکی یادو (20) اور راکیش پرجاپتی (40) کو جمعرات کو گوپال گنج پولیس نے گرفتار کیا تھا۔مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کو عدالت لے جاتے ہوئے سڑک پر پریڈ کروائی اور انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ 31 اگست کی درمیانی رات کو پیش آیا۔