مدھیہ پردیش: بی جے پی رکن اسمبلی نے ممبئی میں پھنسے مزدروں کو واپس لانے میں سونو سود سے مدد کی اپیل کی

,

   

بھوپال(مدھیہ پردیش): بی جے پی سینئر رکن اسمبلی راجندر شکلا نے ممبئی میں پھنسے مدھیہ پردیش کے مائیگرنٹس کو واپس ریاست روانہ کرنے کیلئے اداکار سونو سود سے مدد کی اپیل کی۔ انہوں نے اس سلسلہ میں مائیگرنٹس کی ایک فہرست بھی روانہ کی۔ مسٹرشکلا نے ٹوئٹر کے ذریعہ یہ اپیل کی ہے۔ انہوں نے لکھا ”سونو سود جی! ریوا / ستنا کے رہنے والے کئی مزدور ممبئی میں پھنسے ہوئے ہیں اور ابھی تک واپس نہیں پہنچ پائے ہیں۔ برائے مہربانی انہیں واپس لانے میں ہماری مدد کریں۔“ بی جے پی رکن اسمبلی کی اس اپیل پر

سونو سود جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ کل ہی ممبئی میں پھنسے مدھیہ پردیش کے ان مزدوروں کو ضرور واپس روانہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں جب کبھی بھی مدھیہ پردیش آؤں تو میں پوہا (مدھیہ پردیش کا مشہور کھانا) ضرور کھاؤں گا۔ راجندرشکلا کی اس اپیل سے بی جے پی حکومت پر تنقیدیں کی جارہی ہیں۔سابق رکن پارلیمنٹ و سابق کانگریس صدر برائے مدھیہ پردیش ارون یادو نے راجندر شکلا پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹر پرلکھا کہ بی جے پی رکن اسمبلی ممبئی میں پھنسے مائیگرنٹس کو واپس لانے میں سونوسود سے مدد حاصل کررہی ہے۔ اس سے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ راجندر شکلا کے اس ٹوئٹ پر پتہ چلتا ہے کہ شکلا جی اپنی پارٹی میں خود اپنا مقام کھوچکے ہیں۔“