بھوپال۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں دسویں جماعت کے سوشیل سائنس پرچہ میں پاک مقبوضہ کشمیر کو آزاد کشمیر کیوں کہتے ہیں کا سوال کیا گیا ہے۔ اس سوال کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے فوری بعد چیف منسٹر کمل ناتھ نے خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ پرچہ تیار کرنے والے دو عہدیداروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ اور تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔