مدھیہ پردیش : دو سروں اور تین ہاتھوں کے ساتھ بچہ کی پیدائش

   

ویڈیشا(مدھیہ پردیش): ایک خاتون نے ایک عجیب و غریب بچہ کو جنم دیا جس کے دو سر اور تین ہاتھ ہیں۔یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ویڈیشا ضلع کے گنج باسوڈا گاؤں میں پیش آیا۔

اس خاتون کی شناخت 21سالہ ببیتا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔نومولود کو فی الحال آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ببیتا کی شادی دیڑھ سال قبل ہوئی تھی۔ اور یہ ان کا پہلا بچہ ہے۔ ڈاکٹرس اس تعلق سے بہت پر جوش ہیں اور بتایا کہ اس طرح کے واقعات بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں۔