مدھیہ پردیش: سڑک حادثہ، 9ہلاک، 20زخمی

,

   

بھوپال(مدھیہ پردیش): آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 9ہلاک اور20افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حادثہ میں ایک مسافر بس نے ایک ٹرک کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں گرو بائی باس روڈ پر گر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ اس حادثہ میں برسرموقع 9افراد ہلاک ہوگئے جبکہ20افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ جبل پور سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس سڑک کے کنارہ کھڑی ہوئی ٹرک کو ٹکر دیدی۔ متاثرہ افراد کو سنجے گاندھی میڈیکل کالج ہاسپٹل منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹر س نے نو افراد کو مردہ قرار دیدیا۔ دیگر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ ریوا ضلع کے سپریننڈنٹ آف پولیس عابد خان نے شبہ ظاہر کیا کہ حادثہ کی وجہ صبح سویرے کہر کی وجہ ہوسکتی ہے۔