مدھیہ پردیش: شادی کے کارڈ پر سی اے اے کی تائید کا اعلان

,

   

نرسنگ پور (مدھیہ پردیش): شہریت ترمیمی قانون کیخلاف سارے ملک میں احتجاجی دھرنے کئے جارہے ہیں۔ لیکن کچھ کم علم لوگ اس سیاہ قانون کی تائید کرتے نظر آرہے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے نرسنگ پور میں دیکھنے میں آیا جہاں ایک جوڑے نے اپنی شادی کے کارڈ پر شہریت ترمیمی قانون کو تائید کرنے کا اعلان کیا۔دلہا پربھات نے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شہریت ترمیمی قانون کے تعلق سے عوام میں شعور بیدار لانا چاہتا ہوں۔میں عوام کو حقائق سے آگاہ کروانا چاہتا ہوں۔

اس سے قبل اترپردیش کے سمبل میں بھی ایک جوڑے نے سی اے اے اور این آر سی کی تائید کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک اور مقام پر موہت مشرا اور سونم پھاٹک جو فروری کے مہینہ میں شادی کرنے جارہے ہیں انہوں نے بھی اس قانون کی تائید کی ہے۔