بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ مرکز کی جانب سے اس ریاست کو بلیک فنگس کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن کی سپلائی جلد ہونے کا امکان ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان نے اس معاملے میں کیمیکلز اور کھاد کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا۔ بحث کے دوران مرکزی وزیر نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت جلد ہی مدھیہ پردیش کو اس سے متعلقہ انجیکشن فراہم کرے گی۔