علی راج پور(مدھیہ پردیش): صنف نازک پر ظلم میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لوگ انہیں انسان ہی نہیں سمجھتے اور جس طرح چاہے ظلم کرتے ہیں۔ایک ایسا ہی نہایت افسوس ناک واقعہ مدھیہ پردیش میں پیش آیا۔ ایک لڑکے سے فون پر بات کرنے کے شبہ میں ایک نابالغ لڑکی کے گھر والوں نے برسرعام شدید پٹائی کے بعد اس کی چوٹی کاٹ دی گئی۔ حیران کن بات ہے کہ کوئی بھی شخص اس واقعہ کو روکنے کیلئے آگے نہیں آیا۔
Madhya Pradesh: Four family members of a minor girl beat her up & chopped off her braid on suspicion that she had been speaking to a boy over phone, in Sondwa area of Alirajpur. Sub-Divisional Police Officer Dheeraj Babbar says, "FIR has been registered. Three accused arrested". pic.twitter.com/Q6MNzqcndy
— ANI (@ANI) February 29, 2020
یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے علی راج پور موضع کے سوندوا علاقہ میں پیش آیا۔ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملنے پر فوری ملزم کو گرفتا ر کر کے ایک ایف آئی آر درج کردیا گیا۔ سوشیل میڈیا پر اس واقعہ کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور اس کے گھر والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ سوشیل میڈیا پر ایک صارف نے کہا کہ مذکور ہ لڑکی نے کوئی جرم نہیں کیا۔ اگر کسی کی نظر میں یہ جرہوتا ہے تو اسے پیارو محبت سے سمجھایا جاسکتا تھا لیکن اس طرح کی حرکت نہایت خبیث ہے۔