بھوپال ۔ مدھیہ پردیش میں عظیم ویکسین مہم کے تحت ، قو ی سطح پر ایک دن میں 16 لاکھ 73 ہزار 858 شہریوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین فراہم کرکے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا گیا ہے ۔ ریاستی وزیر داخلہ اور حکومت کے ترجمان ڈاکٹر نروتم مشرا نے بتایا کہ پیر کے روز وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے دتیہ ضلع میں مشہور پیاتمبر دیوی کا دورہ کرکے عظیم مہم کا آغاز کیا تھا اور مدھیہ پردیش نے ریاست میں ایک ہی دن میں 16 لاکھ سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو ملک میں تقریبا 85 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے گئے تھے ، ان میں سے مدھیہ پردیش میں 16 لاکھ 73 ہزار سے زیادہ ویکسین لگائے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تعداد کے لحاظ سے ، اندور ضلع میں دو لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں ، جبکہ ضلع کھنڈوا فیصد کے لحاظ سے سرفہرست ہے ۔ تاہم ، اشوک نگر ، نیوری اور چھترپور اضلاع طے شدہ اہداف کو بھی پورا نہیں کرسکے ۔ باقی تمام اضلاع نے ہدف حاصل کرلیا۔