مدھیہ پردیش میں اے ایس آئی کو ٹریکٹر سے کچل دیا گیا

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع میں غیر قانونی طور پر ریت نکالنے والوں نے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر ہلاک کر دیا۔ میڈیا کے مطابق اے ایس آئی مہندر باگری غیر قانونی ریت کی کھدائی کی اطلاع ملنے کے بعد شہڈول گئے تھے جہاں غیر قانونی طور پر ریت نکالنے والوں نے انہیں موت کے گھاٹ اتا دیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار پرتیک نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع ہیڈکوارٹر سے 90 کلومیٹر دور بیوہاری تھانہ علاقے کے تحت بدولی گاؤں میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آنے والے قتل کے اس واقعہ کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بیوہاری پولیس اسٹیشن کے اہلکار کے مطابق اے ایس آئی مہیندر باگری دو ساتھیوں کے ساتھ کسی معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کرنے جا رہے تھے۔ افسر نے بتایا کہ راستے میں انہوں نے ریت سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی طرف آتے دیکھا اور اسے روکنے کی کوشش کی۔ باگری اور دیگر پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کو غیر قانونی طور پر ریت لے جانے والے ٹریکٹر کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہیں رکا اور گاڑی اے ایس آئی پر چڑھا دی۔اس واقعہ کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
اور تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہو کر ایک پلیا سے ٹکرا کر الٹ گئی۔