مدھیہ پردیش میں بارش سے ہوۓ نقصان کے مدنظر کانگریس ریاستی سطح پر اٹھائے گی اقدام، کرنے جارہے ہیں یہ بڑا کام

,

   

امسال بھاری بارش کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں بہت نقصان ہوا ہے اور کئی فصلیں تباہ ہو چکی ہے، مگر مرکزی حکومت نے ریاست مدھیہ پردیش کو پوری طرح نظر انداز کیا ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کے اس رویہ کو لے کر 3نومبر کے ریاست ہر ضلع میں کانگریس کے کارکنان و ترجمان مرکزی حکومت کے پول کھولیں گے، اور 4 نومبر کو احتجاج کے ساتھ ضلع کلکٹر کے ذریعے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم پیش کرے گی۔

اس بات کا اعلان مدھیہ پردیش کانگریس کی شعبہ میڈیا کی صدر شوبھا اوجھا نے کیا، ان کا کہنا ہے کہ ریاست میں بھاری بارش کے باعث بہت نقصان ہوگیا ہے، کانگریس کی پریس ریلیز کے مطابق مرکزی حکومت اور اسکے اراکین پارلیمان اس چیز کو نظر انداز کر رہے ہیں، اور کسانوں کی مدد کےلیے کچھ اقدام نہیں اٹھا رہے ہیں۔ کانگریس ہر ضلع میں پوری سچائی سے عوام کو باخبر کرے گی۔