شیو پوری ۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو دلت بچے مبینہ طور پر زدوکوب کے ذریعہ بعض افراد نے ہلاک کردیئے جبکہ وہ پنچایت کی عمارت کے روبرو حوائج ضروریہ سے برسرعام فارغ ہورہے تھے۔ یہ واقعہ بھاکیدھی دیہات میں پیش آیا۔ دونوں بچے 12 سالہ روشنی اور 10 سالہ اویناش تھے جنہیں شدید زخمی حالت میں ضلع ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ خاطیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔