نئی دہلی:دنیا میں جہاں انسان کا انسانیت سے رشتہ ٹوٹتا جارہا ہے وہیں آئے دن کوئی نہ کوئی انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آرہا ہے اور حکومتوں کے بلند بانگ دعوئے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔ان دنوں ایسی کئی تصویریں اور واقعات سامنے آرہے ہیں جن میں انسان صرف لاچار ہی دکھائی دے رہا ہے۔کبھی اہل خانہ کے لئے تو کبھی خود کی زندگی کے لئے۔ اسی دوران مدھیہ پردیش کے ریوا میںایک دل دہلا دینے والا‘انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب حکام کی مبینہ بے حسی کے خلاف عوام کے سخت رد عمل کے درمیان ایک بزرگ شخص کا اپنی بیوی کوٹھیلہ بنڈی( پش کارٹ)پر ہاسپٹل لیجانے کا ویڈیو وائرل ہوا۔ٹویٹر صارف اشوک سوئن ‘ پروفیسر آف پیس اینڈ کنفٹ اپالہ سالہ یونیورسٹی سوڈین نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہا کہ انڈیا میں ایک بوڑھا آدمی اپنی بیمار بیوی کو گاڑی پر ہاسپٹل لے جا رہا ہے کیونکہ وہاں کوئی ایمبولینس نہیں تھی۔ مودی نے اپنے سفر کے لیے 84 ارب روپے دے کر دو طیارے خریدے ہیں۔یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع کے ہنومان علاقہ میں پیش آیا۔ کئی گزارشوں کے باوجود ایمبولینس نہ پہنچنے کی وجہ سے پریشان رام لال کو اپنی بیمار بیوی ٹھیلہ بنڈی پر ہی ہاسپٹل لیجانے پر مجبور ہو نا پڑا۔ ایمبولینس کے لئے اس کی درخواست برے کانوں پر پڑی۔ٹھیلہ بنڈی کا سہارا لینے سے پہلے ، کول نے ہیلپ لائن نمبر 108 پر کئی بار ڈائل کیا۔ لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ رام لال کول اپنی بیمار بیوی کو ایک کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے گیا، جو اس کے گھر سے پانچ کلومیٹر دور تھا۔ افسوسناک منظر دیکھ کر ایک راہگیر نے اس واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔جبکہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (CHC) کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ یہ واقعہ اس کے علم میں نہیں آیا۔میڈیا نے جب ڈاکٹر ناگیندر مشر اسے فون پر رابطہ کیا توانہوں نے کہا کہ مجھے اس واقعہ کے بارے میں علم نہیں تھا۔لوگ کا اپنے بیمار رشتہ داروں کو ٹھیلہ بنڈی، موٹرسائیکل یا دیگر ذرائع آمدورفت پر لیجانا آج کل معمول بن گیا ہے۔ ایمبولینس سروس کی عدم دستیابی سے عوام کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔