مدھیہ پردیش میں بھینسوں کا اغوا ، 50 ہزار روپئے تاوان کا مطالبہ

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے مقام بیتل میں دو بھینسوں کا اغوا کرلیا گیا اور ان کے مالکین سے انہیں واپس کرنے کیلئے 50 ہزار تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ بھینسیں ایک کسان کی ہیں جس نے بتایا کہ پک اَپ ویان میں اپنے مویشیوں کو لے جارہا تھا کہ ملزمین نے اسے روکا اور اس کی بھینسیں لے کر فرار ہوگئے۔ 23 ڈسمبر کو اہم ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ایک بھینس برآمد کرلیا۔