مدھیہ پردیش میں تبدیلی مذہب کرانے والی تنظیموں کی جانچ جاری

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے و زیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کا استعمال کرکے تبدیلی مذہب کرانے والی تنظیموں کی جانچ کرائی جارہی ہے اور قصورواروں پر کارروائی ہوگی۔ڈاکٹر مشرا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کا غلط استعمال کر کے تبدیلی مذہب کرانے والی غیر سرکاری تنظیموں اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا جیسی تنظیموں کے کردار کی پوری جانچ کی جارہی ہے ۔جانچ میں قصور پائے جانے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ویدیشا ضلع کے گنجباسودا میں ایک مشنری اسکول پر پتھراؤ کے واقعہ کے سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشنری اسکول پر پتھراؤ کے واقعہ میں چار لوگ حراست میں لئے گئے ہیں۔