مدھیہ پردیش میں دو سے زیادہ بچے والے سرکاری اساتذہ اور ملازمین کو ’وجہ بتاو نوٹس‘ جاری

   

بھوپال :مدھیہ پردیش کے ودیشہ میں ضلع تعلیمی افسر نے ان سرکاری اساتذہ اور ملازمین کے خلاف شو کاز نوٹس (وجہ بتاو نوٹس) جاری کر کے جواب طلب کیا ہے جن کے دو سے زیادہ بچے ہیں۔ڈی ای او ویدشاسٹی اے کے مودگل نے بتایا کہ کئی ملازمین نے اپائٹمنٹ لیٹر میں اس کی وجوہات نہیں بتائی ہیں ۔ تقریبا ایک ہزار ملازمین کو یہ نوٹس جاری کی گئی ہے ۔