مدھیہ پردیش میں سیمی سے تعلق کے الزام میں بھوپال جیل میں بند چار ملزمین کو سات سال بعد ملی ضمانت

   

ملزمین کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد بھوپال ضلع عدالت نے سات سال بعد ضمانت دیدی ہے ۔ اسماعیل ،عمیر ، عرفان اور صدیق کی ضمانت کے لئے بھوپال عدالت نے شعلہ پور کے ساتھ بھوپال کے ضمانت دار پیش کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ جمعیت علماء کے ذریعہ عدالت میں شعلہ پور کے ساتھ بھوپال کے چار ضمانت دار پیش کئے جانے اور فی کس ایک ایک لاکھ روپے کی ضمانت پیش کئے جانے کے بعد عدالت نے چاروں  ملزمین کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے ۔ دیر رات تک چاروں ملزمین بھوپال سینٹرل جیل سے رہا ہوکر اپنے وطن شعلہ پور کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔ان چاروں قیدیوں کی رہائی کے لئے سپریم کورٹ کے ذریعہ ایک ہفتہ قبل ہی ضلع عدالت کو ضمانت دینے کی ہدایت جاری کی گئی تھی ، چاروں ملزمین کی رہائی کیلئے ان کے گھر کی خواتین ایک ہفتے سے بھوپال میں مقیم تھیں ۔ ان کی رہائی میں جمعیت علما کے صدر مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ایم پی جمعیت علما کے صدر حاجی محمد ہارون اور مولانا اسمعیل بیگ نے ایڈوکیٹ سید ساجدعلی نے کلیدی کردار ادا کیا..