بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں شراب مافیا کا قہر جاری ہے ۔ یہ ضلع مرینا کے واقعہ سے واضح ہو جاتا ہے ۔ مسٹر کمل ناتھ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ پہلے ضلع اجین میں 16 افراد کی موت ہو گئی اور اب ضلع مرینا میں شراب مافیا نے 10 افراد کی جان لی ہے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے سوال کیا ہے کہ شراب مافیا آخر کب تک اس طرح عوام کی جان لیتا رہے گا؟ مسٹر کمل ناتھ نے بیماروں کو بہتر علاج کروانے اور خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں مافیاؤں کے حوصلے بلند ہیں۔ ریاستی حکومت کی کاروائی ڈھونگ ہے ۔ بڑے مافیا اب بھی بے خوف ہو کر اپنا کام کر رہے ہیں۔