کورونا قہر اور لاک ڈاؤن کے بیچ ایم پی کے اسپتالوں میں طبی سہولیات کے فقدان اور دواؤں کی ہونے والی کالا بازاری کو لیکرصرف سیاسی پارٹیوں کے درمیان ہی سیاست جاری نہیں ہے ۔ بلکہ عوام بھی حکومت کے جھوٹے وعدے سے اب بیزار ہونے لگے ہیں ۔ کورونا قہر میں حکومت کی ناکامی ،اسپتالوں میں طبی سہولیات کے فقدان، دواؤں کی کالا بازاری کو لیکر بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ بھوپال میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ عارف مسعود کی کال پر نہ صرف کانگریس کارکنان بلکہ عام لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں اپنے گھروں کے باہر چھتوں پر کالے جھنڈے لگائے تھے ۔ پولیس اور نگر نگم کے ملازمین دن بھر کالے جھنڈے نکالتے رہے اور کانگریس کارکنان کے ساتھ عام لوگ بھی کالے جھنڈے لگاکر حکومت کے خلاف اپنا احتجاج بلند کرتے رہے۔