مدھیہ پردیش میں طبی خدمات مفلوج : کمل ناتھ

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج الزام عائد کیا کہ ریاست میں صحت کی خدمات بدحال ہو چکی ہیں اور حمیدیہ اسپتال کے کورونا وارڈ میں بجلی غائب ہونے کی وجہ سے تین مریضوں کی الم ناک حالت میں موت ہوگئی۔کمل ناتھ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھوپال کے گورنمنٹ حمیدیہ اسپتال کے کورونا وارڈ میں بجلی غائب ہو گئی۔ پاور بیک اپ فیل ہوگیا۔ جنریٹر بند رہا اور وہاں ڈیزل بھی نہیں تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کس طرح کا ہیلتھ سسٹم ہے ۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اس وجہ سے تین مریضوں نے دم توڑدیا اور یہ انہتائی سنگین لاپروائی ہے ۔