مدھیہ پردیش میں مہنگائی الاونس میں آٹھ فیصد کا اضافہ

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہاکہ ریاستی حکومت نے مہنگائی الاونس اور تنخواہ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چوہان نے کہا کہ ریاست کے ملازم سچ معنی میں محنت سے کام کرتے ہیں۔ کورونا کے دور میں آپ نے ریاست کی جو خدمت کی ہے وہ یقیناقابل تعریف ہے ۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں ریاست میں کورونا کی دو مہلک لہروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وجہ سے ایک طرف حکومت کے خرچ میں اضافہ ہو ا، وہیں دوسری طرف آمدنی میں بڑے پیمانہ پر کمی آئی۔ اسی لئے اس مشکل وقت میں ملازمین کو دیئے جانے والا تنخواہ میں اضافہ حکومت نے کچھ وقت کے لئے ملتوی کردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اب ہم نے مہنگائی الاونس میں اضافہ اور تنخواہ میں اضافہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔