مدھیہ پردیش میں کانگریس دو حصوں میں تقسیم: شیوراج

   

Ferty9 Clinic

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مہاراشٹرا میں شیوسینا دو حصوں میں تقسیم ہوئی تھی، اسی طرح کانگریس اب مدھیہ پردیش میں دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے ۔ چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی وعدے نہیں کرتی، ہم کام کر رہے ہیں اور جو کام کر رہے ہیں وہ بتا رہے ہیں۔ کانگریس والے ہر روز جھوٹے وعدے کرتے ہیں، کانگریس نے محبت کی دکان نہیں بلکہ جھوٹ کی دکان کھولی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس دوسرا ‘مہاجھوٹ پتر’ تو لے آئی، پہلے وعدہ کا کیا ہوا؟ کانگریس مہاجھوٹ لیٹر نکال رہی ہے ، مدھیہ پردیش کے لوگ ان پر بھروسہ نہیں کریں گے ۔چوہان نے کہا کہ یہ بات بھی سمجھ سے بالاتر ہے کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کس کی ہے ، سونیا گاندھی کی یا ملکارجن کھرگے کی؟ ۔