بھوپال: لوک سبھا انتخابات کے لیے مدھیہ پردیش کانگریس کے امیدواروں کی فہرست میں قدآور لیڈر دگ وجئے سنگھ کو اپنی روایتی سیٹ راج گڑھ سے میدان میں اتارا گیا ہے ، جب کہ پارٹی کے سینئر قبائلی لیڈر کانتی لال بھوریا کو ایک بار پھر رتلام جھابوا سے میدان میں اتارا ہے ۔ پارٹی نے کل دیر رات مدھیہ پردیش کے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی، جس میں ریاست کی مزید 12 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ راج گڑھ سے دگ وجئے سنگھ، رتلام جھابوا سے کانتی لال بھوریا، بھوپال سے ارون سریواستو، جبل پور سے ایڈوکیٹ دنیش یادو اور اندور سے اکشے بام کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔پارٹی کی فہرست میں دو ایم ایل اے کے نام بھی شامل ہیں۔ پارٹی نے ان اجین کے ترانہ سے ایم ایل اے مہیش پرمار اور شہڈول کے پشپراج گڑھ سے ایم ایل اے پھندیلال مارکو کو یہ سیٹیں پارٹی کے کھاتے میں ڈالنے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ ہوشنگ آباد پارلیمانی حلقہ سے سابق ایم ایل اے سنجے شرما اور مندسور سے سابق ایم ایل اے دلیپ سنگھ گرجر کو بھی پارٹی نے امیدوار بنایا ہے ۔ریوا سیٹ سے کانگریس کی لوک سبھا امیدوار نیلم مشرا ہوں گی، جو سمریا سے کانگریس ایم ایل اے ابھے مشرا کی اہلیہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ بندیل کھنڈ کی ساگر سیٹ سے کانگریس نے بی جے پی سے پارٹی میں شامل ہونے والے گڈو راجہ بنڈیلا اور بالاگھاٹ سے سمرت سرسوت پر اعتماد ظاہر کیا ہے ۔