نئی دہلی: کانگریس نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے پہلے اعلان کردہ چار امیدواروں کے ناموں کو تبدیل کرکے نئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے چار اسمبلی حلقوں سوماولی، پپریا(محفوظ)، بڑ نگر اور جاورا اسمبلی حلقوں میں پہلے اعلان کردہ امیدواروں کی جگہ چار نئے امیدوار نامزد کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سوماولی میں کلدیپ سیکروار کا ٹکٹ منسوخ کر کے عجب سنگھ کشواہا کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ پپڑیا محفوظ سیٹ سے گروچرن کھرے کا ٹکٹ منسوخ کر کے وریندر ویلونشی کو نیا امیدوار بنایا گیا ہے ۔ پارٹی نے بڑ نگر اسمبلی حلقہ سے راجندر سولنکی کی جگہ مرلی موروال اور جاورا اسمبلی حلقہ سے ہمت شریمال کی جگہ وریندر سنگھ سولنکی کو امیدوار بنایا ہے ۔
