بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج ایک اہم فیصلہ کیا اور کورونا سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کی ہدایت دی۔ چوہان نے یہ ہدایت یہاں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ میں دی۔ اس میٹنگ میں وزیر صحت پربھورام چودھری، طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ اور محکمہ داخلہ اور صحت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔