مدھیہ پردیش میں کورونا کے حوالے سے کوئی نئی پابندی نہیں

   

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا سے متعلق موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور فی الحال کوئی نئی پابندی نہیں لگائی جائیں گی، حالانکہ رات کا کرفیو جاری رہے گا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کا جائزہ لیا اور افسران کو یہ ہدایات دیں۔ چوہان نے کہا کہ فی الحال ریاست میں کسی بھی قسم کی کوئی دوسری پابندی نہیں لگائی جائیں گی۔ رات کا کرفیو گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ ریاست میں کورونا کے فعال کیسز بڑھ کر تقریباً 275 ہو گئے ہیں اور اندور میں اومیکرون ویرینٹ کے 3 فعال کیسز ہیں۔ چوہان نے کہا کہ ریاست میں معاشی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ باقی تمام پروگرام معمول کے مطابق جاری رہیں گے ۔