مدھیہ پردیش میں گانجہ کی کاشت کو قانونی موقف دینے کا فیصلہ

   

٭ مدھیہ پردیش حکومت نے طبی اور صنعتی مقاصد کیلئے ریاست میں گانجہ کی کاشت کو قانونی موقف دینے فیصلہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیرقانون پی سی شرما نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ گانجہ کینسر کے علاج کیلئے ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ کپڑے کی تیاری اور بائیو پلاسٹک کیلئے بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔ اس طرح اس کی تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔