مدھیہ پردیش میں ’گو کیبینیٹ‘تشکیل دینے کا فیصلہ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش میں گودھن تحفظ اور فروغ کے لئے ’گوکیبنیٹ‘تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج ٹویٹ کے ذریعہ اس فیصلے کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا ہے ‘ریاست میں گودھن تحفظ اور فروغ کے لئے گو کیبینیٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مویشی پروری ،جنگلات ،پنچایت اور دیہی ترقی ،رینیو،داخلہ اور کسان بہبود کا محکمہ گو کیبنیٹ میں شامل ہوگا۔مسٹر چوہان نے بتایا کہ گو کیبنیٹ کی پہلی میٹنگ 22 نومبر کو گو پاشٹمی پر دوپہر 12 بجے گو ابھیارنے ،آگرمالوا میں منعقد کی جائے گی۔مسٹر چوہان نے سلسلے وار ٹویٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے ‘‘آج بھگوان شری وینکٹیش بالاجی کے درشن پر پربھو شری تروپتی بالاجی سے سبھی کے فلاح کی دعا کی۔ بھگوان ہم سب کو سکھ،صحت اور خوشحالی دیں،ریاست خوشحال ہو،یہی دعا ہے ۔’’