مدھیہ پردیش میں ہجومی تشدد پر قانون بنے گا:شرما

   

Ferty9 Clinic

بھوپال،27جون(سیاست ڈاٹ کام)ملک کے کئی مقامات پر ‘موب لنچنگ’کے معاملے سامنے آنے کے دوران مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت ان معاملوں سے نمٹنے کے لئے قانون بنانے والی ہے ۔ ریاست کے قانون اور انصاف کے وزیرمملکت پی سی شرما نے آج یہاں میڈیا سے کہا کہ ریاست میں موب لنچنگ جیسے معاملوں کے سلسلے میں قانون بنایا جائے گا۔اسمبلی کے مانسون اجلاس میں اس کا بل لایا جائے گا۔