بھوپال ، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں ہنی ٹراپ ریاکٹ سے ان دنوں سنسنی پھیلی ہوئی ہے۔ وزراء، ارکان اسمبلی و پارلیمنٹ اور اعلیٰ عہدے دار اس ریاکٹ میں پھنسے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کرائم برانچ پولیس کی جانب سے اس ریاکٹ کی تحقیقات میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔ رضاکارانہ تنظیم کے بھیس میں 18 لڑکیوں نے مدھیہ پردیش کے سکریٹریٹ کو مرکز بناتے ہوئے ہنی ٹراپ کرتے ہوئے بلیک میل کیا ہے۔ شہر اندور میں ایک میونسپل انجینئر کی شکایت پر پولیس نے تین لڑکیوں کو گرفتار کیا اور تحقیقات پر معلوم ہوا کہ انھوں نے کئی وی آئی پیز کو شکار بنایا۔ ہوٹلوں میں ویڈیو بناکر انھیں بلیک میل کیا جاتا رہا ہے۔