بھوپال: کورونا انفیکشن کی دوسری لہر سے بری طرح متاثر مدھیہ پردیش میں 15 مئی تک لاک ڈاؤن جیسی پابندی لگادی گئی ہے۔ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے آج اس کا اعلان کیا۔’کِل کورونا2 ‘ مہم کا آغاز کرتے ہوئے شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ شادی ابھی نہ کریں، شادی سے کورونا انفیکشن کا زبردست پھیلاؤ ہے۔چیف منسٹر نے کہا کہ آج میں ـآپ سے مطالبہ کر تاہوں کہ 15 مئی تک سب کچھ بندکریں۔ عوامی کرفیو پر سختی سے عمل کیا جائے، میں چاہتا ہوں کہ آنے والے وقتوں میں زندگی معمول بن جائے، اس لئے ہمیں کچھ دن سخت کارروائی کرنی چاہئے۔