بھوپال ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)تبلیغی کے جماعت کے اجتماع پر اعتراض کرنے والے لوگوں نے مدھیہ پردیش میں ایک مذہب کی پوجا میں حصہ لینے والے 800 افراد کے ہجوم کو نظرانداز کردیا ہے۔ اس پوجا میں شامل 12 افراد کا کوروناوائرس ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا۔ وباء کو روکنے کیلئے 21 دن کے لاک ڈاؤن کی پرواہ کئے بغیر بھوپال میں ایک شخص نے اپنی والدہ کی برسی منائی اور اس موقع پر پوجاپاٹ بھی انجام دیا جس میں 800 افراد شریک تھے۔