مدھیہ پردیش میں50فیصد گنجائش کے ساتھ اسکول کی کشادگی

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہاکہ ریاست میں پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ 26جولائی سے اسکول کھولے جائیں گے ۔ پہلے مرحلہ میں گیارہویں اور بارہویں کی کلاسیں شروع کی جائیں گی۔مسٹر چوہان نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ پہلے مرحلہ کے طورپر ہم نے طے کیا ہے کہ 26جولائی سے جو ہفتہ شروع ہوگا، اس میں پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ ہم گیارہویں اور بارہویں کلاس کی کلاسیں شروع کریں گے ۔