مدھیہ پردیش نے بھی سی اے اے کو مسترد کردیا

,

   

بھوپال: کانگریس حکومت والی ریاست مدھیہ پردیش حکومت نے آج اعلان کیا کہ وہ شہریت ترمیمی قانون کو ریاست میں نافذ نہیں کرے گی۔

اس طرح مدھیہ پردیش پانچویں ریاست بن گئی جس نے اس قانون کو نافذنہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ اس سے قبل پنجاب، راجستھان اور مغربی بنگال نے بھی یہ قانون نافذنہ کرنے کا اعلان کئے ہیں۔ ریاست کابینہ نے سی اے اے کے خلاف ایک ریسولیشن پاس کیا ہے اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ نئے قانون کو منسوخ کریں۔ ذرائع کے مطابق کہا گیا کہ یہ نیا قانون دفعہ 14 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔