مدھیہ پردیش : وزیر پارلیمانی امور کیخلاف کارروائی کی اپیل

   

بھوپال: مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر گووند سنگھ نے اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری اے پی سنگھ کو خط لکھ کر پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے اپنے خط میں کہا کہ آج ایوان میں کانگریس کے رکن ان کی قیادت میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ اسی دوران ڈاکٹر مشرا نے ناشائستہ زبان کا استعمال کرتے ہوئے غصے میں آکر اسمبلی رولز کا کتابچہ ان کے کے اوپر پھینکا، جو ان کے سامنے میز کے نیچے گر گیا۔