مدھیہ پردیش وقف بورڈ انتخاب پر ہائی کورٹ نے لگائی روک

,

   

بھوپال: مدھیہ پردیش وقف بورڈ انتخاب پر جبلپور ہائی کورٹ نے روک لگادی ہے۔ بورڈ انتخاب کو لے کر ریٹرننگ افسر کے ذریعہ کی گئی بے ضابطگی اور نا اہل لوگوں کو بورڈ کا ممبر نامزد کئے جانے کے خلاف جبلپور ہائی کورٹ میں پانچ عرضیاں دائر کی گئی تھیں۔ ہائی کورٹ نے سبھی عرضیوں پر ایک ساتھ سماعت کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے ذریعہ کی گئی بے ضابطگی پر جہاں ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں ہٹاکر دوسرا ریٹرننگ افسر بنانے کی ہدایت دی ۔ وہیں عدالت کے احکام کے بعد ہائی کورٹ نے ریٹرننگ افسر داؤد احمد خان کو فوری طور پر ہٹا دیا ہے۔ ڈاکٹر صنوبر پٹیل اور محبوب  حسین کی نامزدگی کے معاملے میں عدالت نے  نوٹس جاری کرتے ہوئے ایم پی حکومت سے دو ہفتے میں جواب مانگا ہے ۔ جبلپور ہائی کورٹ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ایم پی وقف بورڈ انتخاب پر روک لگا دی ہے ۔