مدھیہ پردیش: پولیس عہدیداروں کیخلاف ریپ کے190مقدمات

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا نے منگل کو ایوان کو بتایا کہ ریاست میں کم از کم 190 پولیس اہلکاروں کو عصمت دری کے الزامات کا سامنا ہے۔ وزیر نے بتایا کہ سب سے زیادہ عصمت دری کے الزامات گوالیار۔ چمبل خطہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ گوالیار ضلع سرفہرست ہے کیونکہ کم ازکم 64 پولیس اہلکاروں کے خلاف مبینہ عصمت دری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مورینا ضلع میں 28 پولیس اہلکاروں کو مبینہ عصمت دری کے الزامات کا سامنا ہے۔ دارالحکومت بھوپال میں 15 کیس ہیں۔