مدھیہ پردیش چیتوں کی آمدکئی سیاسی واقعات کا گواہ رہا

   

بھوپال: پورے ملک کی طرح مدھیہ پردیش نے بھی لگاتار دو سال تک عالمی وبا کورونا کی ہولناکی کو دیکھنے کے بعد بڑی تعداد میں ویکسینیشن کی وجہ سے سال 2022 میں راحت کی سانس لی۔ اسی کے ساتھ ریاست میں سیاسی استحکام کے ساتھ ساتھ، سیاحت اور مذہبی نقطہ نظر سے دو بڑے منصوبوں، کنو نیشنل پارک میں جنوبی افریقی چیتوں کی بازآباد کاری اور شری مہاکال لوک کے افتتاح کی وجہ سے یہ سال ریاست کیلئے تحفوں سے بھرا ہوا تھا۔اس سال، دونوں بڑی جماعتوں کو 2023 کے آخر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کی شکل میں ‘انتخابی سیمی فائنل’ کا سامنا کرنا پڑا۔