مدھیہ پردیش کابینہ کے ارکان میں قلمدانوں کی تقسیم

   

بھوپال۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج اپنی کابینہ کے ارکان میں محکموں کی تقسیم کی۔سرکاری اطلاعات کے مطابق نروتّم مشرا کو داخلہ، عوامی صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کا محکمہ، تلسی رام سلاوٹ کو آبی وسائل، کمل پٹیل کو کسانوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ، گووند سنگھ راج پوت کو فوڈ سول سپلائیز اور کنزیومر پروٹیکشن کوآپریٹیو اور مینا سنگھ کو قبائلی فلاح و بہبود کا محکمے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔