مدھیہ پردیش : کمبھ میلے سے واپس 99 فیصد افراد کورونا پازیٹیو

   

بھوپال ۔ ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری ہے ۔ مدھیہ پردیش میں کمبھ میلے سے واپس 99 فیصد افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ ریاست میں آکسیجن کی شدید قلت ہے۔ کمبھ میلے سے واپس 61 کے منجملہ 60 افراد پازیٹیو پائے گئے جبکہ تقریباً 22 لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ تمام کمبھ میلے سے نہیں ہوئے تھے تاہم سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا۔