اندور: مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جن آشیرواد یاترا پر پتھراؤ کے معاملے میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست کی سیاست مہذب ہے ، کانگریس کو اس طرح کے ہتھکنڈے نہیں اپنانے چاہئیں اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔اندور ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران چوہان نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کی جن آشیرواد یاترا کو ملنے والی عوامی حمایت اور آشیرواد سے حیران ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ پہلے بھی پتھروں کی بات کہہ رہے تھے ۔