مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت نے سرکاری ملازمین کو دیا تحفہ، ڈی اے میں اضافہ کا اعلان، کانگریس نے اٹھائے سوال

   

نئی دہلی: مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ حکومت نے اگست ماہ سے صوبہ کے سرکاری ملازمین کے ڈی اے میں تین فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے فیصلہ کے بعد مدھیہ پردیش سیاسی گھمسان شروع ہوگیا ہے۔ شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ سرکاری ملازمین کے ڈی اے میں اضافہ کو جہاں حکومت کا بڑا کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔ وہیں کانگریس نے جنوری سے ڈی اے میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی پرانی پنشن کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔